25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:47
شنگھائی میں 1500 افراد کے درمیان دلچسپ دوڑ
شنگھائی.......چین کے شہر شنگھائی میں 15 سو افراد کے درمیان ہوئی دلچسپ ریس،57 ویں منزل تک پہلے پہنچنے کیلئے سب نے جی جان کی بازی لگادی۔
شنگھائی میں 57 منزلہ عمارت پرچڑھنے کی دلچسپ ریس ہوئی، جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے لوگ آئے، مقابلہ تھا ایک ہزار 4 سو 60 سیڑھیاں عبور کرکے سب سے پہلے آخری منزل تک پہنچنے کا۔
مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا بھی مقابلہ ہوا۔ مردوں میں پولینڈ کے کھلاڑی اور خواتین میں چین کی کھلاڑی نے جیت اپنے نام کی۔