26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:5
کرسٹلز سے مزین دلکش ہیلمٹ !!
کینبرا.....آسٹریلین ڈیزائنر نے چمکدار کرسٹلز سے سجا انوکھا ہیلمٹ تیار کیا ہے۔
جینی مینک نامی خاتون ڈیزائنر ن سیکڑوں سفید کرسٹلز کو ہیلمٹ پر اس انداز میں نصب کیا کہ ہیلمٹ کا روپ ہی بدل کر رہ گیا۔
یہ دلکش ہیلمٹ صرف سجاوٹ کیلئے ہی نہیں بلکہ اسے پہنا بھی جا سکتا ہے جو آپ کی حفاظت کے ساتھ نہایت دیدہ زیب بھی دکھائی دے گا۔