26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
چین:3 سو افراد نے 4 ٹن فرائیڈ رائس بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
بیجنگ ......چین کے شہریانگ ژو( Yangzhou )میں تین سو افراد نے چا ر ٹن فرائیڈ رائس تیا ر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
ان افراد نے ایک کھلے میدان میں الگ الگ بر تن میں فرائیڈ رائس تیار کیے اور پھر ان 4 ہزار192کلو گرام پکے چا ولوں کو ایک بڑے بر تن میں ڈال کر نمائش کیلئے پیش کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ ترکی کے پاس تھا جہاں 3ہزار150 کلو گرام فرائیڈ رائس تیار کیے گئے تھے۔