27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:39
حقیقت سے قریب ترین تھری ڈی پینٹنگ
روم ......اٹلی میں ایک ماہر آرٹسٹ اس قدرباریک بینی اور مہارت سے تھری ڈی پینٹنگ تیار کرتا ہے کہ کسی مہنگے ڈیجیٹل کیمرے سے لی گئی تصویر کا گمان ہوتا ہے۔
مارسیلو نامی ماہر فن کار نے یہ ڈرائینگ اس قدر خوبصورتی اور باریک بینی سے تیار کی ہے کہ محسوس ہوتا ہے جیسے یہ محض ڈرائینگ نہیں بلکہ کسی کیمرے سے لی گئی تصویر ہے۔
صرف رنگین پینسلوں کی مدد سے تیار کی گئی یہ ڈرائنگ دیکھ کر تو بڑے بڑے اسے اصلی سانپ سمجھ کر دھوکہ کھا جاتے ہیں اور یہی بات فن کا ر کی مہا رت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔