27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:4
چین میںانوکھی طرز کی ورزش کارجحان
بیجنگ ......یوں تو ایکسر سائز اچھی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے لیکن چین میں آج کل ایک انوکھے طرز کی ایکسر سائز کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
چین کے شہرژینگ ژوکے شہری زمین کی جانب جھک کر ہتھیلیوں کے بل چلنے کے انداز میں ایکسرسائز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ہاتھوں میں دستانے پہن کرزمین پر جھک کے چلتے ان افراد سے جب اس انوکھی ایکسر سائز کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا جواب تھا کہ اس طریقے سے ورزش کرنے کے بعد وہ اپنے آپ کو زیادہ پھرتیلا اور چست محسوس کرتے ہیں۔