تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:26

1لاکھ 37ہزار مالیت میں فروخت کئے جانے والا کباب

لندن......یوں تو دنیا بھر میں کباب کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئے اور انوکھے کباب مناسب قیمت میں بنائے جاتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں دنیا کا سب سے مہنگا کباب فروخت کیا جاتا ہے۔

جی ہاںدنیا کے بہترین اجزا سے تیار کردہ ان لذیذ کباب کی ایک پلیٹ کی قیمت 925 برطانوی پاؤنڈ یا پاکستانی1لاکھ 37ہزار روپے ہے۔

یہ کباب جاپان کے مشہور واگیو گوشت سے بنا ئے جاتے ہیں جن میں تازہ مشروم اور 25 سال پرانا اطالوی سرکہ چھڑکا جاتا ہے جس کے ایک قطرے کی قیمت200 روپے ہے۔

اس کباب کے بنانے والے ماہر شیف اوندر ساہان ہیں جنہیں برٹش کباب ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔اس ڈش کو ’رائل ڈش‘ کا نام دیا گیا ہے جو کھاتے ہی منہ میں گھل جاتا ہے۔ اس کباب کی تیاری میں پنیر، خاص قسم کے پھول، کھانے کا ترکی پودا بیسل، یروشلم سے منگوائے گئے خاص نباتات اور لا والی دیس بوکس کا زیتون کا تیل استعمال کیا جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.