17 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:13
امریکا میں سانپوں کو مارنے کا میلہ شروع
ٹیکساس...........امریکا میں سی واٹر کے رہنے والے گزشتہ 59 برس سے مارچ کے دوسرے ہفتے میں سانپوں کو مارنے کا ایک انوکھا میلہ لگاتے ہیں جسے کرکرے(ریٹل اسنیک )سانپوں کو مارنے کا سب سے بڑا میلہ کہا جاتا ہے۔
امریکا میں منائے جانے والے اس دلچسپ فیسٹیول میں 4 روز تک روزانہ ہزاروں سانپوں کے سر کاٹے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے ایک ہجوم جمع ہوجاتا ہے جب کہ اس کا مقصد انسانوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچانے والے ریٹل اسنیک کی آبادی کو قابو میں رکھنا ہے۔
اس میلے میں سانپ پکڑنے والوں کو نقد انعامات دئیے جاتے ہیں اور سانپوں کی کھال سے کئی اہم اشیا تیار کرنے کے لیے انہیں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ ہزاروں اور لاکھوں ڈالر کا ایک کاروبار بھی ہے تاہم جنگلی حیات کے ماہرین نے اس پر شدید تنقید کی ہے اور اس عمل کو روکنے کی درخواست کی ہے۔