18 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:39
منگولیا: دوہری کوہان والے اونٹوں کی ریس، گنیزریکارڈ میں شامل
اولان باتر......منگولیا میں صحرائی جہازوں کی ریس کا سب سے بڑا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ایک ہزار ایک سو آٹھ اونٹوں نے حصہ لے کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا ہے۔
دوہری کوہان والے یہ اونٹ ریسنگ کورٹ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں اپنے مالک کو پشت پر بٹھائے خوب دوڑ لگاتے نظر آئے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔
اس موقع پر سیاحوں کی بڑی تعدادنے اس میلے میں شرکت کی اورصحرائی جہازوں کی اس بھرپور کاوشوں کودیکھتے ہوئے داد دئیے بنا نہ رہ سکے۔
واضح رہے اس سے پہلے یہ ریکارڈچین میں 2011میں قائم کیا گیا تھا جس میں555شرکا نے اپنے اونٹوں سمیت اس میلے میں شرکت کی تھی۔