تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:19

امریکا:کلر وھیل کی نسل بڑھانے کا سلسلہ روک دیا گیا

فلوریڈا......امریکا کے مشہور تھیم پارک ’سی ورلڈ‘ نے تنقید کے بعد خطرناک وھیل کی نسل بڑھانے کا سلسلہ ختم کردیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارک میں موجود کلر وھیل کی حالیہ نسل آخری ہے۔

فلوریڈا میں واقع تھیم پارک سی ورلڈ کمپنی کے مطابق اس وقت سی ورلڈ میں موجود اورکا نسل کی کلر ویل آنے والے کئی برسوں تک پارک کی رونق بڑھائے گی اور وہیل کی اس نسل کا بھرپور خیال رکھا جائے گا جس میں ویٹرنری میڈیسن ، سائنس اور بہترین زولوجیکل پریکٹس شامل ہے۔

البتہ اب کلر وھیل کی نسل نہیں بڑھائی جائے گی۔ اس سے پہلے 2 ہزار 13 میں سی ورلڈ انتظامیہ کو کلر وھیل کی صحیح دیکھ بھال نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.