19 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:42
سعودی عرب: الجوف سے سات ہزار سال پرانے قبرستان کی دریافت
کراچی.....رفیق مانگٹ....سعودی عرب کے شہر الجوف سے سات ہزار سال پرانے قبرستان کی دریافت ہوئی۔یہ جگہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کے ساتھ واقع ہے، وہاں سے متعددقدیم مقامات کی دریافت بھی ہوئیں ہیں۔
اس بات کا اعلان ریاض میںمنعقدہ ایک تقریب سے برلن یونی ورسٹی کے پروفیسر اورسعودی جرمن کھدائی ٹیم کے سربراہ ہینز جارگ گبیل نے کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہا الجوف شہر کے راجاجیل مقام سے کئی اہم اشیاء ملی ہیں جن میں زیورات، ہار، دھات سے بنےموتی، خول ، ہڈیاں اور پتھر سے بنے برتن شامل ہیں۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ خانہ بدوش کمیونٹیزکا یہ مرکزی قبرستان تھا جو 6500سے 7000سال پرانا ہے۔ یہاں ساڑھے چار میٹر بلند مقبرے ہیں جو غالباً قبائلی رہنماؤں کے ہیں۔