19 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:34
معذورچینی شخص عزم و ہمت کی مثال، وہیل چیئر پر ہزاروں کلومیٹر کا سفر
`بیجنگ ...... ہمت ، حوصلہ اور جنون ہو توکچھ بھی ناممکن نہیں، اس کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک معذور شخص نے وہیل چیئر پر چین کے 43 شہروں کاسفر کرکے سب کو حیران کردیا ہے ۔
کوآن پینگ (Quan Peng ) نامی نوجوان نے عزم و ہمت کی اعلی مثال قائم کر تے ہوئے وہیل چیئر پر566دنوں میں 5670کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پاؤں سے معذور 29سالہ نوجوان نے اپنے سفر کا آغاز چین کے صوبہ گینسو سے اگست 2014میں کیا اوررواں سال اپنا سفر مکمل کرلیا ہے اس دوران وہ 43شہروں سے گزرا ۔
نوجوان کے مطابق وہ اپنا آئندہ سفر بھی وہیل چیئر پر طے کرکے اپنی حتمی منزل پر پہنچ جائے گاجس کے لئے 6ماہ مزید درکار ہیں۔