تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:50

جاپان کےروایتی لباس اب نئےانداز میں دیکھئے

کراچی....جنگ ویب ڈیسک .....چڑھتے سورج کی سرزمین ،جاپان میں فیشن ویک کا انعقاد ہوا تو روایتی ملبوسات کو جدید فیشن کا تڑکا لگایا گیا۔ اس طرح جاپانیوں نے پہننے اوڑھنے کی صدیوں پرانی روایت بھی برقرار رکھی اور عصر حاضر کے فیشن کو اپنانے میں کسی سے پیچھے بھی نہیں رہے۔

دارلحکومت ٹوکیو میںفیشن ویک شروع ہوا توجدید ڈیزائنز کےکیمونو میں ملبوس ماڈلزکبھی شاندار شال،کولر والی جیکٹس اورکمبل نما چادرکاندھوں پر ڈالے ریمپ پرنظر آئیں ۔

یہ کرشمہ ہے مشہور جاپانی ڈیزائنر ،’جوتارو سیتو‘ کاجو اپنے کام کا جادو جگاکر روایتی لباس کوجدیدفیشن میں ڈھالنے کا فن خوب جانتاہے۔

کیمونو کے نت نئےانداز میں ملبوس ،کالے اور سفید ڈیزائن کے قالین پرٹہلتی، ماڈلز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.