20 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:22
چین کی یونیورسٹی میں سالانہ چیری بلاسم فیسٹیول
بیجنگ .....سردی کے اختتا م کے سا تھ ہی چین میں چیر ی کے پھو لو ں کی بہا ر آ گئی ہے جس سے سڑکیں اور با غا ت سفید اور گلابی پھو لوں سے سج گئے ہیں ۔
چین میں اس سا ل چیر ی کے پھو ل غیر متوقع طو ر پر جلد کھِل گئے اور وقت سے پہلے اس بہا ر نے لو گوں کے چہر وں پر خو شیا ں بکھیر دی ہیں ۔
چینی روا یا ت میں چیر ی کے پھو لوں کو خا ص اہمیت حا صل ہے لہٰذا چین کے شہرنانجنگ کی مقامی یونیورسٹی میں سالانہ چیری بلاسم فیسٹیول کاآغاز کردیا گیا ہے۔
یونیورسٹی میں چیری بلاسم درخت سفید و گلابی پھولوں سے سجے نظر آرہے ہیں جبکہ اس خوبصورت منظر کا لطف اٹھانے کیلئے بڑی تعداد میں مقامی افراد یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔