تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:17

روبوٹ کے ذریعے دنیا کی پہلی پیزا ڈیلیوری

سڈنی.....جدید دور میں جہاںکچھ ریسٹورنٹس میں روبوٹس ویٹرزکا کام کرتے نظر آتے ہیں وہیں آسٹریلیا میں ایک پیزاچین نے روبوٹ کے ذریعے دنیا کی پہلی پیزا ڈیلیوری سروس شروع کی ہے ۔

چار پہیوں والی یہ روبوٹک مشین بیس کلومیٹر تک کا سفر کرسکتی ہے جبکہ اس میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والا باکس بھی نصب کیا گیا ہے جو پیزا کو گرم رکھے گا ۔

آسٹریلین میراتھن روبوٹک کمپنی کے اشتراک سے بنائے گئے اس پیزا روبوٹ میں ایسے لیزر لگائے گئے ہیں جو راستے میں آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں نشاندہی کریںگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.