24 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:2
رابطےکااہم ذریعہ، ٹوئٹر10 دس برس کا ہو گیا
نیویارک......سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر آج اپنی دسویں سالگرہ منا رہی ہےاور اس موقع پر ویب سائٹ کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
2006ء میں شروع ہونے والی یہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ روز مرہ معمولاتِ زندگی ، دنیا میں رونما ہونے والے حالات و واقعات اورحادثات کے بارے میں معلومات سیکنڈز میں دنیا بھر میں پھیلانے کا ذریعہ بن چکی ہے۔
21مارچ کو پہلا ٹویٹ کرنے والے جیک ڈورسی کی اس سماجی ویب سائٹ کے آج کروڑوں صارفین ہیں جن میں جسٹن بیبر، کیٹی پیری،باراک اومابا جیسی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے ویب سائٹ کے ذریعے اب تک اربوں ٹوئٹس بھیجے جا چکے ہیں۔
آج کل کے اس جدید اورمصروف دور میں ٹوئٹر ہزاروں سیاستدانوں،شوبز شخصیات،کھلاڑیوں اورنشریاتی اداروں کا اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے رابطے رکھنے کا ایک اہم ذریعہ بھی بن چکی ہے ۔