24 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:27
ایک سو چالیس کلو میٹرکی رفتار سے دوڑنے والا تیز ترین گھر
لندن......گھر ہے یا کار،برطانوی شخص نے140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والا تیز ترین گھر تیار کر لیا۔
کچھ انوکھا کر دینے کا شوق رکھنے والے افراد بعض اوقات ایسے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں، ایسا ہی ایک کارنامہ برطانوی مکینک نے انجام دیا ہے جس نے لکڑی سے دنیا کی تیزترین انوکھی سواری تیار کر لی ہے۔
جی ہاں ہٹ کی طرز پر بنائی گئی منفرد گاڑی 140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس پرپانچ ہزار پاؤنڈخرچ ہوئے جبکہ اس کی تیاری میں کل سات مہینے کا وقت لگا۔
دو ٹن وزنی لکڑی سے بنا دوڑنے والا گھرمکمل ائیر کنڈیشنڈہے تاہم اس شخص کواب تک یہ گاڑی سڑک پر چلانے کا اجازت نامہ نہیں ملا ہے جس کے لئے اس نے برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون سے مدد کی درخواست بھی کی ہے۔