26 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:49
ایپل نے موبائل فون کو ری سائیکل کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا
لاس اینجلس......امریکا کی موبائل فون کمپنی ایپل نے سیل فون کوچند سیکنڈ ز میں ری سائیکل کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا ۔Liam نامی روبوٹ آئی فون6 کے المونیم، کوبالٹ، تانبے، گولڈ، سلور سمیت دیگر تمام حصوں کوگیارہ سیکنڈمیں علیحدہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
تقریباََ تین سال کی مدت میںمکمل ہونے والے لیام روبوٹ کا یہ سسٹم 29روبوٹک ماڈل پر مشتمل ہے جسے ابتداء میں کیلیفورنیا کےکمپنی ہیڈکوارٹر کے قریب نصب کیاگیا ہے۔ ایپل انتظامیہ کا کہنا ہے ری سائیکل روبوٹ کے ذریعے کمپنی کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس کا دوسرا سسٹم یورپ میں لگایا جارہا ہے۔