27 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:55
10 الٹی قلابازیاں،نوجوان نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا
نیویارک…ایک نہیں ،دو نہیں ، رُکے بغیر 10الٹی قلابازیاں لگا کر نوجوان نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
یوں تو دنیا بھر میں جمناسٹک کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹس کے خطرناک کرتب پر مبنی کھیل تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا لیکن ایسی مہارت اور ذہانت شاید ہی کبھی دیکھنے کو ملی ہو۔
جی ہاں لچکدار جسم کے مالک اسٹریٹ آرٹسٹ نے لگاتار10قلابازیاں کھانے کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔نوجوان ایتھلیٹ نے سڑک پر کرتب کے اس مظاہرے کے دوران اپنے ہاتھوں کو استعمال کیے بغیر ایسی قلابازیاں کھائیں کہ دیکھنے والے اس کی مہارت کی داد دیئے بنا نہ رہ پائے۔