27 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:36
از خودگھل جانے والی پلاسٹک تیار
ریکجاوک ......آئس لینڈکے طالب علم نے از خودگھل جانے والی پلاسٹک تیارکرلی ، پلاسٹک کا استعمال مضر صحت بھی نہیں ہے۔
دنیا کو جہاں اس وقت ماحولیاتی آلودگیوں، موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے وہیں مختلف قسم کے خطرناک فضلے کو ٹھکا نے لگانا بھی ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے اور سائنسدان اس معاملے کے حل کے لیے دن رات کوششوں میں مگن ہیں، تاہم حال ہی میں آئس لینڈ میں آئس لینڈ اکیڈمی آف آرٹس کے پروڈکٹ ڈیزائن ڈپارٹمنٹ کے ایک طالب علم ایری جانسن نے ایک ایسا پلاسٹک تیار کیا ہے جو خود بخود پگھل جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جانسن کی algae مادے سے تیار کی جانے والی اس پلاسٹک بوتل کی خاصیت یہ ہے کہ بوتل میں جب تک پانی موجود رہتا ہے وہ اپنی اصل حالت برقرار رکھتی ہے جبکہ پانی ختم ہوجانے پر وہ ازخود گھلناشروع ہوجاتی ہے۔جانسن کے مطابق یہ پلاسٹک قدرتی اجزاء سے تیار کردہ ہے اس لیے اس میں پانی پینا بھی مضر صحت نہیں۔
واضح رہے کہ صرف امریکی ہر سال تقریبا 50بلین پانی کی بوتلیں استعمال کر تے ہیں اور ایک پلاسٹک کی بوتل کو گھلنے میں سینکڑوں سال لگتے ہیں۔