27 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:8
پرو کے چڑیا گھر میں ننھے سفیدبنگال ٹائیگرزتوجہ کا مرکز
لیما......ننھے منے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا کسی جانور کے۔
پرو کے ایک چڑیا گھر میں بھی ان دنوں دوننھے منے سفیدبنگال ٹائیگرز کی آمد نے رونقیں بڑھادی ہیں۔چڑیا گھر کے ملازمین بھی ان ننھے منے مہمانوں کی خوب آؤ بھگت میں لگے ہوئے ہیں اور ان کے خوب ناز نخرے بھی اْٹھائے جا رہے ہیں۔دونوں ننھے سفید بنگال ٹائیگرز پرو کے دار الحکومت لیما میں واقع چڑیا گھر میں دو ماہ قبل پیدا ہوئے تھے۔
سفید رنگت کے بنگال ٹائیگرز کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے جو تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں ۔