3 جون 2011
وقت اشاعت: 6:28
مسلسل کمپیوٹر اسکرین کےسامنے بیٹھنے سے امراض قلب کا خطرہ
ماہرین کے مطابق مسلسل ٹی وی یا کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھے رہنے سے امراض قلب کےخطرات بڑھ جاتے ہیں ۔
جرنل آف امریکن کالج کارڈیالوجی کی رپورٹ کے مطابق فرصت کے اوقات میں گھنٹوں ٹی وی یا کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھنے کی عادت صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتی ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دیر تک اسکرین کے سامنے وقت گزارنے والے افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ عام لوگوں کی نسبت کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔