2 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:20
پنجاب میں ڈینگی کا خطرہ،محکمہ صحت نے الرٹ جا ری کردیا
لاہور.....حالیہ بارشوں سے پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کے خدشے کی پیش نظرمحکمہ صحت نےلاہوراورراولپنڈی میں عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی،حالیہ بارشوں نے محکمہ صحت کی تیاری کا پول کھول دیا ،سیزن کے باوجود محکمہ صحت محکمانہ کاروائی سے نالاں دکھائی دیئے،محکمہ صحت نے یونین کونسلوں اور عملہ کو صفائی کی ہدایت کردی ۔لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر صحت سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ شہری بارش کا پانی کھڑانہ ہونے دیں،آئندہ دنوں میں ڈینگی کے مریض سامنے آئیں گے،انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اگر صحیح ناموں کا ذکر کرتے توسانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر پہلے ہی درج ہو جاتی،اس ایف آئی آر سے کچھ نہیں ہوگا،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 10 افراد ہلاک ہوئےاور مزید4 افراد کا بائیو ڈیٹا طاہر القادری دیں۔