تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 19:0

خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں پولیو کیسز میں اضافہ

پشاور...... خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں پولیو کیسز میں اضافے نےمحکمہ صحت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ طبی ماہرین کے مطابق یہاں پایا جانے والا پی ون وائرس دنیابھر کے بچوں کے لئے خطرہ ہے۔ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے باوجودخیبرپختونخوا سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہوسکا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ پولیو کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیووائرس کی خطرناک شکل پی ون موجود ہے۔ اس وائرس کی شدت گرمیوں میں بڑھ جاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں کوپولیو وائرس کے حوالے سے خطرناک قراردیا تھا اورکہا تھا کہ یہاں پائے جانے والے جراثیم پوری دنیا کے بچوں کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ رواں سال ملک بھر میں پو لیو کیسز کی تعداد 143 ہو گئی ہےجن میں سے قبائلی علاقوں میں104 اور خیبر پختونخوا میں 25 نئےکیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.