تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:57

لندن میں انڈی پینڈینٹ مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس جاری

لندن.........دنیا سے پولیو کے خاتمے پر غور کے لیے انڈی پینڈینٹ مانٹیرنگ بورڈ کا اہم اجلاس لندن میں جاری ہے۔ اجلاس میں پولیو کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال کو پریشان کن قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑاورعائشہ رضا فاروق کر رہی ہیں۔ اجلاس میں پاکستانی نمائندوں نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں منظر عام پر آنے والے پولیو کیسز کا تعلق شورش زدہ علاقوں سےہے اور جن علاقوں میں بچےمتاثرہوئےہیں وہاں سیکیورٹی وجوہات کی بناپر انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جاسکتی تھی۔ انہوں نے اجلاس کوبتایا کہ انسدادپولیومہم چلانےکےلیےتمام اداروں کےعلاوہ فوج سےبھی مددلی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ دنیا میں صحت کے معاملات کے لیے بڑی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا حصہ ہےاور بورڈ کے اجلاس کی رپورٹ پرورلڈ ہیلتھ اسمبلی پاکستان پرمزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اجلاس میں پاکستان دنیا کو یقین دلانے کے لیے ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے قیام کا جوازپیش بھی کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.