17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:35
سیرا لیون ،ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے برطانیہ نے میڈیکل ٹیم بھیج دی
لندن......افریقی ملک سیرا لیون میں ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے برطانیہ نے اپنی میڈیکل ٹیم بھیج دی۔برطانوی فوج کے میڈیکل اسٹاف کا پہلا گروپ سیرا لیون پہنچ گیا۔سیرالیون میں ایبو لا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے ٹریٹمنٹ سینٹر قائم کیا جا رہاہے۔اس میڈیکل گروپ کو باقاعدہ دو ہفتے تک ماہرین نے ٹریننگ دی۔ مختلف لیکچرز کے ذریعے حفاظتی تدابیر بتائی گئیں۔مغربی افریقہ کے تین میں سے ایک ملک سیرا لیون میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔اب تک افریقی ممالک میں اس وائرس سے ساڑھے چار ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔