تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:22

برطانوی بحری جہاز ایبولا سے نمٹنے کے لیے سیرالیون پہنچ گیا

فری ٹاؤن........برطانوی بحری جہاز ایبولا سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان لے کرمغربی افریقہ کے ملک سیرالیون پہنچ گیا ہے۔برطانوی بحری جہاز آر ایف اے آرگس سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن کی بندرگاہ پر لنگر اندازہوگیا ہے۔جہازمیں تین سو برطانوی فوجی اہلکار ،بتیس پک اپ ٹرکس،تین ہیلی کاپٹر اورایبولا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کےلیے طبی آلات اور ادویات سمیت دیگر ساز و سامان موجودہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایبولا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً پانچ ہزار ہو چکی ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق مغربی افریقہ کے ممالک سیرالیون، گنی اور لائبیریا سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.