1 نومبر 2014
وقت اشاعت: 7:49
ملک میں پولیو کے 4 نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی تعداد 235ہوگئی
اسلام آباد.....ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 235 تک پہنچ گئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 3کیسز بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے ہیں اور ایک کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ متاثرہ بچوں میں پی ون وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال ملک بھرمیں پولیو کیسز کی تعداد 235 ہوگئی۔ فاٹا میں151، خیبر پختونخوا میں 48، سندھ میں 23 ، بلوچستان میں 10 اور پنجاب میں 3پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔