تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:58

ایبولا کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کئےجائیںوزیراعلیٰ پنجاب

لاہور.......وزیرعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایبولا کے مشتبہ مریض کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایبولاوائرس کی روک تھام کےلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مشتبہ مریض کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ محکمہ صحت سے طلب کی لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریض کےجاں بحق ہونے کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گئی اورایبولاوائرس کی روک تھام کےلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کروائرس کے حوالے سے احتیاطی اقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.