تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:14

سرگودھا : اسپتال کے دروازے پر رکشے میں بچے کاجنم،بچہ دم توڑ گیا

سرگودھا.......ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال سرگودھا کے گیٹ پر حاملہ خاتون نے بچے کو رکشے میں جنم دے دیا ۔ بچہ پیدائش کے چند لمحوں بعد انتقال کرگیا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں طبی سہولیات میسر نہیں اسلیے طویل سفر طے کروا کے حاملہ خاتون کو ٹیچنگ اسپتال لائے تھے ۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کے ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو اسپتال کے گیٹ پر جنم دینے والی خاتون کی حالت انتہائی نازک ہے ۔ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں خاتون کو طبی امداد دے کر اس کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ خاتون کے ساتھ اسپتال آنیوالی اس کی دو رشتے داروں نے بتایا کہ خاتون قصبہ نبی شاہ بالا کی رہائشی ہے علاقے میں زچگی کیلیے طبی سہولیات میسر نہیں اس لیے اسے مجبوراٍلمباسفررکشے میں طےکروا کےاسپتال پہنچایا گیا ۔ رکشہ ڈرائیور نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ حاملہ خاتون سخت تکلیف میں تھی اس لیے وہ تیزی سے رکشہ چلاتے ہوئے اسپتال پہنچا کئی کلو میٹر کا سفر تھا۔ بچہ رکشے میں ہی پیدا ہوا اور انتقال کرگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.