تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:27

پنجاب حکومت کا پولیو ٹیموں کو سو فیصد سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور........پنجاب حکومت نے تمام پولیو ٹیموں کو سو فیصد سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیو ٹیموں کی تعداد کم کر کے مہم کا دورانیہ 2 روز کے لئے بڑھا دیا گیا۔ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے پنجاب کی تمام ڈویژنز میں پولیو ٹیموں کو فراہم کردہ سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اپنے خطاب میں چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانے کیے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.