26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:58
تھر: رواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد98ہو گئی
تھر پارکر.......تھر میں غذا کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے ۔آج بھی دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔آج بھی مٹھی کے نواحی گاوں پنج پوڑہ میں غذائیت کی کمی کا شکار تین روز کی بچی انتقال کرگئی ہے ۔ڈیپلو کے گاوں ہمیرا بہ میں غذائیت کی کمی کے باعث 13ماہ کا بچہ عابد جاں بحق ہوگیا ہے ۔جس کے بعد دسمبر کے مہینے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 98تک جاپہنچی ہے ۔