تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:17

پمز اسلام آباد سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ بازیاب نہ ہو سکا

اسلام آباد..........پمز اسلام آباد سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ بازیاب نہ ہوسکا ، اسپتال انتظامیہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں عملے اور بچے کے ورثاء کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔پمز کےزچہ وبچہ مرکز میں گزشتہ رات شازیہ کےیہا ں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کے بعد ایک نامعلوم خاتون وارڈ میں چکر لگاتی رہی اورورثاء کی آنکھ لگنے پر بچہ اغوا کر کے لے گئی ۔بچے کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے خاتون بچے کو اسپتال سے باہر لے جانے میں کامیاب ہوئی ۔اسپتال انتظامیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورثاء نے نامعلوم خاتون کو بچے تک خود رسائی دی جب کہ نائٹ شفٹ کے عملے سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔بچے کے اغوا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ورثاء نے تین گھنٹے تک فیصل ایونیو بند رکھی اور پولیس کو بچہ بازیاب کرانے کے لیے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تمام شاہراہیں بند کرنےکی دھمکی دی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.