25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:52
چیونگم کا استعمال منہ سے جراثیم کو ختم کرنے کیلئے مفید،تحقیق
ایمسٹر ڈیم......چیونگم کے شوقین افراد کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت ان کی صحت کے لئے مفید بھی ثابت ہو سکتی ہے۔جی ہاں نیدر لینڈ کی گورنینگن یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیونگم کا ایک ٹکڑا ہی منہ سے ایک کروڑ بیکٹریا کا خاتمہ صرف 10 منٹ میں کرسکتا ہے۔تحقیق ماہرین کا کہنا ہے کہ چیونگم اولین 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ موثر ہوتی ہے اور اس کے بعد وقت گزرنے کے ساتھ اس کی افادیت کم ہوتی چلی جاتی ہے تاہم 10 منٹ میں ایک کروڑ جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے اور جتنا وقت زیادہ ہوگا یہ تعداد بڑھتی چلی جائے گی۔