تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
10 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:6

ڈرائیور کے بغیر کار نے تین لاکھ میل کا سفر طے کر لیا

گوگل کی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار نے تین لاکھ میل کا کامیاب سفر طے کر لیا ہے جس کے دوران اسے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ جی پی ایس سسٹم، انفراریڈ کیمروں اور لیزر ریڈار سے لیس اس سیلف ڈرائیونگ کار نے امریکی ریاست نیواڈا سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جس دوران اس نے نہایت محفوظ انداز میں ٹریفک سے بھری سڑکوں پر دوڑ کر ٹیکنالوجی اور آٹوموبائل انڈ سڑی میں ایک نئے دور کا آغا ز کردیاہے۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ بغیر حادثے کے تین لاکھ میل کا سفرطے کر کے اس کار نے خود کو ایک اوسط درجے کے ڈرائیور سے بھی بہتر ثابت کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.