25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
خلائی دوربین ہبل کی مرمت
دو خلانوردوں نے خلائی دوربین ہبل کی صلاحیت بڑھانے کے لیے پہلی خلائی چہل قدمی یا سپیس واک مکمل کرلی ہے? اس مشن کی تکمیل کے لیے خلانورد پانچ سپیس واک کریں گے?
خلانوردوں جان گرنسفیلڈ اور ڈریو فیوسٹل نے اس خلائی رسدگاہ پر تقریباً سات گھنٹوں تک کام کیا اور پہلے مرحلے کے تمام مقاصد حاصل کرلیے?
ان میں سب سے اہم وائڈ فیلڈ کیمرہ 3 کی تنصیب تھی? یہ کیمرہ ہبیل دوربین کو خلا کی مزید گہرایوں تک رسائی دے گا?
ہبل پر معلومات کی جانچ کرنے والے کمپیوٹر کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے? یہ کمپیوٹر گزشتہ برس خراب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے زمین پر تصاویربھیجنے کے لیے ہبل کے پاس کوئی ذریعہ نہیں بچا تھا?
اس تبدیلی کے بعد ہبل نے ابتدائی ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں?
اس کے علاوہ ایک خودکار خلائی گاڑی کی مرمت بھی کر دی گئی ہے? یہ خلائی گاڑی مستقبل میں ہبل سے نکل کر اس کی تصاویر اتارے گی? اس کا مقصد یہ کہ جب ہبل کی طبعی عمر ختم ہوجائے تو اسے محفوظ طریقے سے مدار سے نکالا جا سکے?
یہ خلانورد بدھ کو سپیس شٹل کے ذریعے ہبل پر پہنچے تھے? ہبیل زمین سے ساڑھ تیس سو میل کی بلندی پر اپنے مدار میں گردش کر رہی ہے?
یہ خلائی گاڑی امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم کینیڈی سپیس سینٹر سے پیر کو روانہ ہوئی تھی اور توقع ہے کہ اپنا کام مکمل کرکے آئندہ جمعہ کو زمین پر واپس آجائے گی?