تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:48

کراچی ایئر پورٹ پرایم این اےکےبیٹےکا پی آئی اےافسر پرتشدد

اے آر وائی - کراچی میں جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایم این اے کے بیٹے کا پی آئی اے افسر پر تشدد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رات گئے کراچی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن کاؤنٹر پر خود کو ایم این اے کا بیٹا ظاہر کرنے والے نوریز نامی شخص نے آفیسر کو تلخ کلامی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ریزرویشن ٹکٹنگ شفٹ انچارج اللہ دینو جتوئی زخمی ہوگئے۔



واقعہ کیخلاف پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ آفیسر کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 308 کو لاہور اتارنے پر مشتعل ہو گیا اور اُس نے آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو پولیس نے حراست میں لے کر واقعے کا مقدمہ پی آئی اے کے آفیسر کی مدعیت میں سرکاری کام میں مداخلت اور سرکاری افسر پر تشدد کی دفعات کے تحت ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.