تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:55

کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کا عوامی مارچ

اے آر وائی - صوبہ سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نےالزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے اقدامات نہیں کیے جارہے۔ نہ ہی بدامنی پر قابو پانے کے لئے سپریم کورٹ کےاحکامات پرعمل ہورہا ہے۔ کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ووٹرز لسٹوں کی درستگی فوج اور ایف سی کی زیر نگرانی نہ ہونے اوربدامنی کے خلاف نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک عوامی مارچ ہوا۔



مارچ میں سیاسی مذہبی اور قوم پرستوں جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچموں کے ساتھ امن کے سفید جھنڈے اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ملک نازک دوراہے پر کھڑا ہے لیکن حکمراں صرف جیبیں بھرنے اور مفاہمت کے نام پر عوام کو خون میں نبہلا رہے ہیں ۔



رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے واضح احکامات دئیے ہیں کہ کراچی میں ووٹرز لسٹوں کی درستگی فوج اور ایف سی کی نگرانی میں اور نئیحلقہ بندیا ں کی جائیں تاہم ان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ عوامی مارچ میں شریک حکومت مخالف جماعتوں کا یہ اتحاد آئندہ عام انتخابات میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.