5 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:38
سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی 9ملزمان گرفتار اسلحہ برامد
اے آر وائی - سی آئی ڈی پولیس نے ماڑی پور میں کارروائی کے قتل، اقدام قتل ،اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق گرفتار ملزمان میں چار ایسے بھی ہیں جو ستائیس سے زاہد افراد کے قتل میں ملوث ہیں ۔
محمد قاسم نامی ملزم کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے پانچ لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔ملزمان تاجروں،سیاسی و مذہبی کارکنوں سمیت دیگر افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ جن کے قبضے سے چار کلاشنکوفیں ، نو دستی بم ، تئیس کلو چرس ، ایک رپیٹر ، پانچ ٹی ٹی پستول اور متعدد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔