5 فروری 2013
وقت اشاعت: 11:8
ملتان،ہربل ادوایات کی فیکٹری سیل،مالک گرفتار
اے آر وائی - ملتان میں سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہربل ادویات کی آڑ میں بننے والی ایلوپیتھک ادویات کی فیکٹری کو سیل کرکے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ملتان نے کے علاقے میں عرصہ دراز سے چلنے والی ہربل ادویات کی فیکٹری پر پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا جب یہ اطلاع تھی کہ فیکٹری میں ایلوپیتھک ادویات کو بھی استعمال میں لایا جارھا ہے۔
ڈرگ انسپکٹر کے مطابق فیکٹری میں کرورڑوں روپے کے جعلی سیرب اور ادویات بنائی جاری ہیں پولیس نے تمام سامان کو سیل کرکے سیر پ اور ادویات کے نمونے ڈرگ لیبارٹری کو بھجوادئے ہیں پولیس کے مطابق رپورٹ ٓنے کے بعد ٖفیکٹری مالک کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی