5 فروری 2013
وقت اشاعت: 11:19
سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ
اے آر وائی - صوبہ سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا،صرف گزشتہ تین ماہ میں تین سو چھبیس نئے مریض سامنے آ گئے ۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر دو ہزار سے دسمبر دو ہزار بارہ تک سندھ میں ایڈز سے سولہ افراد ہلاک ہوئے ۔
دو ہزار چار سے دو ہزار بارہ تک ایک سو اٹھانوے افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر لقمہ اجل بنے ہیں ۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے ہدایت کی ہے کہ حاملہ خواتین اور بچوں کو شک ہونے پر ایچ آئی وی کا ٹیسٹ لازمی کرانا چاہیے۔