تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:38

نئے صوبوں کی تشکیل کاکمیشن بدنیتی پر مبنی ہے،شہباز شریف

اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر بنایاجانے والا کمیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ انتخابات سے قبل آصف علی زرداری نے سیاسی تماشا شروع کیاہے،جنوبی پنجاب اور ریاست بہاولپور کے عوام زرداری حکومت کے عزائم کو اچھی طرح جانتے ہیں۔



وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے اپنی ریاست کی بحالی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں،شہبازشریف نے کہا کہ زرداری کا تجویز کردہ ”بی جے پی“ اب بھارتیہ جنتا پارٹی بن چکا ہے،وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جب جنوبی پنجاب ہولناک سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا،صدر زرداری لندن اور پیرس کی ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لے رہے تھے۔



شہبازشریف نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے،انہوں نے کہاکہ غیر ملکی امداد کی بجائے اپنے وسائل پر انحصار کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.