5 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:48
کراچی پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیوآپریشن جاری
اے آر وائی - کراچی پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بڑے حصے پرقابوپالیاگیا تاہم ریسکیوآپریشن اب بھی جاری ہے ۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتےنے آگ نےپوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
ترجمان فائربریگیڈکےمطابق فائربریگیڈکی چھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اورہیوی مشینری کی مدد سے فیکٹری کے اطراف کی دیواریں گراکر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ فائربریگیڈعملےنےبڑی حد تک آگ پرقابوپالیاہےمگرآگ مکمل ختم نہیں ہوئی ۔