تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:7

کراچی، پولیس نے مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

اے آر وائی - کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے اغواء کیا جانے والا چھ سالہ بچہ سولہ دن بعد بازیاب کرالیا گیا۔



اکیس جنوری کو نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے ٹیوشن کے لیئے جانے والے چھ سالہ ایان کو دوملزمان نے اسلحے کے زور پر اغواء کیا اور رہائی کے لیئے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی جانب سے منگل کے روز سہراب گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کی گئی اور بچے کے اغواء میں ملوث دو ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی نشاندہی پر نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع رہائشی مکان سے بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔



سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کو تاوان کی رقم کے لیئے سہراب گوٹھ بلایا جہاں ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا جبکہ بچے کونشاندہی پر بازیاب کرالیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.