6 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:19
لاہور: لڑکی سے زیادتی، ایف آئی اے اہلکار کے خلاف مقدمہ
اے آر وائی - لاہور پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایف آئی اے اہلکار سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے لاہور کے سب انسپکٹر احمد کرمانی اور دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف آرزو نامی خاتون کی بہن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ گلبرگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق آرزو نامی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر ایک ہوٹل میں بلا کرزیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے ایک ملزم احمد کرمانی کو گرفتار کرلیا ہے۔