6 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:47
جھنگ:خاوند کےہاتھوں جلنے والی بیوی جاں بحق
اے آر وائی - جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں 10روز قبل خاوند کے ہاتھوں جلائی جانے والی بیوی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آخرکار زندگی کی بازی ہار گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق 26 جنوری2013کو المدینہ کالونی احمد پور سیال میں ملزم اظہر علی نے اپنی بھاوج نسیم مائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی مسماة عاصمہ پروین پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی جسے نشتر ہسپتال ملتان میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دس روز بعد دم توڑ گئی۔ مقتولہ کو شُبہ تھا کہ اُس کے خاوند اظہر علی نے اپنی بھاوج نسیم مائی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے جس پر مقتولہ نے اپنے خاوند کو روکا پر وہ باز نہ آیا اور اس نے اپنی بیوی کا نان و نفقہ بند کردیا۔
جس کے بعد دونوں کے درمیان معاملہ فیملی کورٹ چلاگیا جہاں فریقین کے دعویٰ کے مطابق صلح کروا دی گئی۔ عاصمہ پروین کو اس کے خاوند کے گھر واپس بھیج دیا گیا۔لیکن گھر واپس جاتے ہی رات کو اس کے خاوند نے بھاوج نسیم مائی کے ساتھ مل کر سے آگ لگا دی۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم اظہر علی گرفتار ہے جبکہ ملزمہ نسیم کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔