تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:19

لاہور:چھت منہدم ہونے سےدوبچے جاں بحق

اے آر وائی - لاہورکے علاقہ والٹن روڈ پر کمرے کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔



والٹن روڈ پر کوڑے سٹاپ کے قریب کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر کنیز بی بی لوگوں کے گھروں میں کام کر کےاپنی 6بیٹیوں اور ایک بیٹے کا پیٹ پال رہی تھی،کنیز بی بی کا خاوند اسے چھوڑچکا ہے،آج جب حادثہ پیش آیا تو ماں گھر میں نہیں تھی۔



خستہ حال کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 13سالہ معراج بی بی،18سالہ سونیہ جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والوں میں 5سالہ زین،12سالہ طیبہ اور 8سالہ آمنہ شامل ہیں،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کے نیچے سےلاشیں نکالیں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.