تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:17

کراچی:بس الٹنے سے بیس افراد زخمی

اے آر وائی - کراچی میں مبینہ تیز رفتاری کے باعث ٹائر راڈ ٹوٹنے سے مسافروں سے بھری کوچ الٹ گئی حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت20ے زائد افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔



حب ریور روڈ پر حب چوکی سے کراچی آنے والی مسافر بس کا ٹائر راڈ تیز رفتاری کے باعث ٹوٹ گیا اور بس قابو ہوکرالٹ گئی جسکے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔



عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ سڑک پر اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے بس کوہٹایا جسکے بعد سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.