6 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:27
پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزکی بھوک ہڑتال جاری
اے آر وائی - پنجاب میں جاری ینگ ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال کو اڑتالیس گھنٹے گزر گئے۔شوگر لیول کم ہونے سے ینگ ڈاکٹر اسپتال میں داخل ہونا شروع ہوگئے۔ فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈاکٹروں کو نقصان پہنچا تو پنجاب حکومت کے خلاف مقدمہ کریں گے۔
پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز مطالبات منوانے کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔ کیمپ میں بیٹھے لگ بھگ اسی ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال کو دو روز ہوگئے ہیں۔احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹرز شوگر لیول کم ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ جب تک ان کے خلاف کئے گئے تبادلے اور معطلی کے فیصلے واپس نہیں لئے جائیں گے احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب فیصل آباد میں فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں الائیڈ اسپتال سے ریلی نکالیں گے۔
فیصل آباد ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی ڈاکٹر کو نقصان پہنچا تو پنجاب حکومت کے خلاد مقدمہ درج کرائیں گے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کے بارے میں پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹروں کو من مانی نہیں کرنے دیں۔ لیکن انہیں اپنی جانوں سے کھیلنے بھی نہیں دیں گے۔