تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:37

ینگ ڈاکٹروں کی درخواست ضمانت کی سماعت سات فروری تک ملتوی

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے گوجرانوالہ میں ایم ایس پر تشدد کرنے والے ینگ ڈاکٹروں کی درخواست ضمانت کی سماعت سات فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بننے والے ایم ایس کو طلب کرلیا۔ جسٹس شیخ نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔ینگ ڈاکٹروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے کسی پر تشدد نہیں کیا نہ ان سے کوئی اسلحہ برآمد ہوا مگر پنجاب حکومت نے بدنیتی سے مقدمہ درج کرکے ایک ماہ سے ینگ ڈاکٹروں کو جیل میں قید کر رکھا ہے لہذا انھیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔



عدالت نے مزید سماعت سات فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بننے والے گوجرانوالہ کے ایم ایس کو طلب کرلیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ واقعہ کی منظرعام پر آنے والی فوٹیج میں اسلحہ نظر نہیں آرہا تاہم اگر حکومت کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو وہ بھی پیش کیے جائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.