6 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:47
کوئٹہ بروری روڈ پر دھماکہ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اے آر وائی - کوئٹہ بروری روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے بروری روڈ وحدت کالونی تیسرے اسٹاپ سڑک کنارے نصب بم کا ذور دار دھماکہ ہوا جس میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے بجلی کے ٹرانسفارمر کو جزوی نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ سے چھ کلو گرام دھماکہ خیزہ مواد استعمال کیا گیا جو نصب کیا گیا تھا، دھماکے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لاکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔